ابنا: نیتن یاھو نے پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی گروہوں کے حملوں کو روکنے کے لئے ان کےپاس کوئي جادوئي نسخہ نہیں ہے۔ صیہونی وزیراعظم کا یہ بیان ایسے عالم میں آ رہا ہے کہ جب قدس کی غاصب حکومت کئي دنوں سے غزہ پر وحشیانہ حملے کر رہی ہے اور اس کے حملوں میں چھبیس فلسطینی شہید اور اسی سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ فلسطینی تنظیموں نے بھی صیہونی جارحیت کا بھر پور جواب دیا ہے اور صیہونی ذرائع کے مطابق دو سو راکٹ صیہونی ٹھکانوں پر آ کر لگے ہیں۔ گذشتہ روز صہیونی ریاست کی سکیورٹی کیمٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں فلسطینی مجاہدین کے حملوں کا جائزہ لیا گيا۔....... /169
14 مارچ 2012 - 20:30
News ID: 302916
صہیونی ریاست کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ فلسطینی جہادی تنظیموں کے راکٹ حملوں کے سامنے وہ بے بس ہوچکے ہیں اور ان حملوں کو روکنے کےلئے ان کےپاس کوئي چارہ نہیں ہے۔